77

کے ایس ریلیف نے کابل صوبے میں افغان خاندانوں میں 250 شیلٹر کٹس تقسیم کر دیں

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سعودی عرب کے امدادی ادارے، کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے حال ہی میں افغانستان کے صوبہ کابل میں 250 خاندانوں کو ضروری شیلٹر کٹس فراہم کی ہیں، جس سے تقریباً 1,500 افراد کو مدد ملی ہے۔

یہ امداد کے ایس ریلیف کے سالانہ شیلٹر پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان سے واپس آنے والے افغان شہریوں اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔

کے ایس ریلیف، جو سعودی عرب کا انسانی ہمدردی کا ادارہ ہے، دنیا بھر میں بحرانوں سے نبرد آزما آبادیوں اور ممالک کو امداد فراہم کرنے کے اپنے مشن پر کاربند ہے۔ شیلٹر کٹس کے ذریعے کے ایس ریلیف متاثرہ کمیونٹیز کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور کابل صوبے میں مشکلات سے دوچار لوگوں کو استحکام فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں