117

ڈاکٹر علی بہادر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کی ڈگری مکمل کر لی

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد:
ڈاکٹر علی بہادر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔

ڈاکٹر علی نے حال ہی میں ہونے والے پبلک ڈیفینس میں اپنا تحقیقی مقالہ “سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے پاکستانی صحافتی طرزعمل اور نیوز روم پر ہونے والے اثرات” پیش کیا۔ مقالے میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق پاکستان کی صحافت پر ایکس کے اثرات واضح ہیں جس نے نہ صرف صحافتی سرگرمیوں بلکہ نیوز روم میں خبروں کے تیاری کے عمل کو یکسر تبدیل کر دیا ہے اور پاکستانی صحافت ایک ڈیجیٹل دور میں شامل ہو چکی ہے جس نے صحافیوں کے خبریں جمع و ترسیل کے عمل کو پہلے سے تیز کر دیا ہے۔ علمی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر علی کو ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں