70

پارلیمنٹرین پر حکومت کی نواز شات ، تنخواہ اور مراعات میں بھاری اضافہ

ISLAMABAD: June 11 – Parliamentarians listens Federal Minister for Finance, Economic Affairs and Statistics Syed Naveed Qamar presenting the national budget 2008-09 during National Assembly session at Parliament House. The minister presents the Rs. 2010 billion budget and size is 29.7% higher than the size of estimates for 2007-08. APP photo by Afzaal Chaudhry

مہنگائی کے دوران میں عوام نظر انداز ،،، پارلیمنٹرین پر حکومت کی نواز شات جاری ،، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری کرلی۔ ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دیگئی ہے۔ فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا ، پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ہو گئیں۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق تمام تر کٹوتیوں کے بعد ایک وفاقی سیکرٹری کی تںخواہ اور الانسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے ، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں