
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کرینگے ۔خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا ۔خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔۔
100

