55

بجلی صارفین کو بڑے ریلیف کی تیاریاں


عوام کےلئے اچھی خبر,حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی کوششین تیز کر دیں۔حکومت نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطاطق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی ۔کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی۔لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں