83

مسلح افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ


یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کی مسلح افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور پاکستان کی مسلح افواج نے کہا وہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیر عوام نے کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کیا۔۔۔ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کے لیے حوصلے اور تحریک کا مینار ہے۔۔پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔عالمی برادری کشمیری عوام کی حالت زار کے ازالے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں