56

منی لانڈرنگ الزامات،عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہرخورشید کوبرطرف کرنے کا فیصلہ


فرحت شہزادی کیساتھ مل کر کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،،، سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہرخورشید کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی اے ایس گریڈیڈ21 کے آفیسر طاہرخورشید کے خلاف انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے۔
جس کی رپورٹ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ طاہر خورشید نے 2نومبر 2022کو عمرہ اورماموں کی تیمارداری کیلئے ایک ماہ کی چھٹی لی۔ نیب کے 7نوٹسز اور حکومتی انکوائری کے باوجود وہ آج تک واپس نہیں آئے۔ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب طاہرخورشید کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں۔ سیکرٹری اسٹیلشمنٹ ڈویژن نے طاہر خورشید برطرفی کیلئے 10روز کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں