
بیجنگ اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا چین سے حصول سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ محسن نقدی نے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نےچینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔۔
66

