
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر محمد قاسم سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ ہو گئے، چئیر مین سینیٹ نے استعفیٰ منظور بھی کر لیا ۔ سینیٹر محمد قاسم کے استعفیٰ منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹر قاسم مستعفی ہوئے تھے ۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ترمیم کےحق ووٹ میں دیا تھا ۔قاسم رونجھو بی این پی مینگل کے ٹکٹ پر 2021میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
55

