65

پاک ترکیہ کا دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے پر اتفاق


پاکستان-ترکیہ انسداد دہشتگردی مشاورت کا دوسرا دور مکمل ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ترکیہ مشاورت کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشتگردی وزارت خارجہ عبد الحمید نے کی جبکہ ترکیہ وفد کی سربراہی سفیر کنان یلماز نے کی۔ دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی دہشتگردی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہشتگرد گروہوں کے خطرات پر تبادلہ خیال، انسداد دہشتگردی میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔ دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے، انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اگلا اجلاس باہمی اتفاق سے انقرہ میں ہوگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں