61

سرکاری کمپنیوں کے بورڈ ممبران کی سالانہ کارگردگی جانچنے کا فیصلہ

سرکاری کمپنیوں کے بورڈ ممبران کی سالانہ کارگردگی جانچنے کا فیصلہ، ناقص کارگردگی کے نتیجے میں متعلقہ بورڈ ممبر کو برطرف کردیا جائے گا۔ ترمیمی ایس او ای ایکٹ کے تحت سرکاری کمپنیوں کے بورڈ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن میں ایکسپرٹ کو بطور معاون خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، انٹرویوز کا عمل مکمل، آئندہ چند روز میں کابینہ توسیع کے دوران تعیناتی ہوگی، پی ایس او، سوئی نادرن،سدرن،اوجی ڈی سی ایل بورڈممبران کی کارگردگی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ پی پی ایل،جی ایچ پی ایل، این ٹی ڈی سی اور ڈسکور بورڈ سے بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ میں شریک تگڑے بیوروکریٹس کی بھی کارگردگی کا تعین ہوگا۔غیرملکی بورڈ آف ڈائریکٹرز سرکاری کمپنیوں میں بیوروکریٹس کے رویوں سے خائف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں