159

عوام کیلئے اچھی خبر ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


عوام کیلئے اچھی خبر ، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ،، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ۔۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بجلی دسمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ۔ صارفین کو بجلی کے آئندہ بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 1.23 روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کیلئے نومبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ جاری نوٹفکیشن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں