
پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری مشق میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 بلاک تھری لیڈ فائٹر طیارے، جنگی پائلٹس اور تکنیکی عملے نے حصہ لیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 بلاک تھری نے طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کے دستوں نے حصہ لیا۔
64

