69

ڈسکوز کے حصص صدرِمملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری


وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکےحصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی حصص کی منتقلی سےکسی قسم کےمالی اثرات مرتب نہ ہوں ڈسکوز کے حصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی گئی ہےاور مختلف شعبوں کیلئے تکنیکی مالی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کامقصد اہم منصوبوں کیلئےمالی معاونت فراہم کرنا ہے،وزارت خزانہ کے تحت 19.15 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہےیہ رقم سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی 133 پی ایس ڈی پی اسکیموں پرخرچ ہوگی۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کیلئے5.36 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس میں سندھ کیلئے4.25 ارب روپے، خیبرپختونخوا کیلئے1.11ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نادراکیلئے 1.914 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزارت قومی صحت خدمات کیلئے50 کروڑروپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں