62

رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی،حکومت کااعلان


رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بڑا اعلان کر دیا۔ عوام کی سہولت کےلئے ہر ضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، ہر ضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے،عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں، اعلامیہ کے مطابق چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں