76

وزیراعظم شہباز شریف کی شہید افسر کے نماز جنازہ میں شرکت


لیفٹننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ ۔ دیگر سول اور عسکری حکام اورشہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ لیفٹننٹ محمد حسان اشرف میران شاہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کےد وران شہید ہوئے۔ اس موقع پروزیراعظم نے شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہ اکہ
یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیر متزلزل عزم اور بہادری کی ایک اور درخشاں مثال ہے، جو اپنی جانوں کا نذرانہ اپنے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے پیش کرتے ہیں، پوری قوم ہمارے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی میں کھڑی ہے۔ شہید کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں