80

پی آئی اے کو ساڑھے چار سالوں میں 220ارب روپے نقصان،حکومت کا کارروائی سے انکار


پی آئی اے کو ساڑھے چار سالوں میں 220ارب روپے نقصان کا معاملہ ، وفاقی کابینہ نے سخت ایکشن کے بجائے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اہم سفارشات مسترد کردیں۔7رکنی کمیٹی کا تحقیقات میں دائرہ کار بھی انتہائی محدود کردیا گیا۔ وزارت قانون کی چار میں سے دواہم ترین سفارشات کو فیصلے سے نکال دیا گیا۔ 7رکنی کمیٹی کا تحقیقات میں دائرہ کار انتہائی محدود کردیا گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے ذمہ داران کا تعین اور قانونی کاروائی کی سفارشات نکال دی گئیں ہیں۔ وفاقی کابینہ نے صرف دوسفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7رکنی کمیٹی مارچ میں اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں