63

کےایس ریلیف کا رمضان المبارک میں 27 ممالک میں غذائی باسکٹس کی تقسیم کا آغاز

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کےایس ریلیف) کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیح نے ایطعام-4 اقدام کا آغاز کر دیا، جس کے تحت رمضان 1446 ہجری کے دوران 27 ممالک میں 3,90,109 غذائی باسکٹس تقسیم کی جائیں گی، جن سے 23 لاکھ 4 ہزار 104 افراد مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے پر 67 ملین سعودی ریال سے زائد لاگت آئے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ الربیح نےکہا کہ یہ اقدام سعودی قیادت کے عالمی سطح پر انسانی امداد کے عزم کا عکاس ہے، جس کا مقصد خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ضرورت مند طبقات کے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

کےایس ریلیف کے قیام سے لے کر اب تک، 2015 سے 105 ممالک میں 3,309 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن پر 7 ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ایطعام-4 اقدام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے عالمی فلاحی مشن کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں