52

چیئرمین نیپرا اور ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس


چیئرمین نیپرا اور ممبران کی تنخواہ میں از خود بھاری اضافہ کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ پہنچ گیا۔ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے نیپرا کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے واضاحت طلب کرلی۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس ہوا،سیکرٹری کابینہ ڈویژں نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے نیپرا حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ کو طلب کر لیا۔ بل کے تحت چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر بورڈ اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وفاقی کابینہ کو دیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں سیکریٹری کابینہ اور سینیٹر انوشہ رحمان کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ کمیٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل 2025 اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے نے تنخواہوں میں اضافہ کرانا ہے تو وزارت آئی ٹی کے ذریعے ہو گا۔ اگر تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے تو سارے ایم پی ون سکیل افسران کی کریں۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ آپ کمیٹی کی رکن ہیں ، کمیٹی کو ہائی جیک نہ کریں۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ وزارتِ آئی ٹی کا ریگولیٹری باڈی پر کوئی اختیار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں