49

گوادرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا حتمی پلان تیار


ملکی معیشت کی بہتری کےلیے بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ،، وفاقی حکومت نے گوادرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا حتمی پلان تیار کر لیا۔ گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کیلئے چین سمیت متعلقہ ممالک سے رابطہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں گوادرپورٹ کیلئے انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وسطی ایشا ریاستوں اورمتعلقہ ممالک کو سفارتی سطح پر آن بورڈ لینے کی بھی ٹھان لی گئی۔ غیرملکیوں کی رہائش کیلئے مخصوص علاقے میں عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ عمان میں موجود بلوچ کمیٹی کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کی طرز پر گوادر فری زون فعال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔چینی فشنگ ٹرالر ختم کرکے گوادر میں فشنگ پراسیسنگ یونٹ قائم کروانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ کابینہ ارکان نے گوادرپورٹ میں تاخیراورمسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ 14رکنی کابینہ کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ آئندہ ماہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں