155

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پاکستانی قوم کے فخر اور غیر متزلزل عزم کی بہترین عکاسی کرتے ہوئے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ نے ایک شاندار فضائی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ بہادر پائلٹس نے آسمان کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگتے ہوئے قوم کو دلکش انداز میں سلامی پیش کی۔ شیردلز کی ٹیم نے اسپرٹ پاس اور شاہین بریک مینیوور کے ذریعے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری اور ایف-16 فائٹنگ فالکنز نے اپنے فضائی مظاہرے سے تماشائیوں کے دل موہ لیئے۔ فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی متعدد دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اسکی حربی صلاحیتوں کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں