179

بحریہ ٹاون کے خلاف کیخلاف دو ریفرنس دائر کردیے


نیب نے بحریہ ٹاون کے خلاف کیخلاف دو ریفرنس دائر کردیے ۔ نیو مری ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 28ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ تخت پڑی جنگلات ریفرنس میں پرویز الہی ،ملک ریاض سمیت 18 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی پرقبضے کا الزام عائد کیا گیا۔ ریفرنس میں ہاوسنگ اسکیم کیلئے شاملات کی زمین کے استعمال کا الزام ہے۔ ہاوسنگ اسکیم کیلئےمری انتظامیہ سمیت دیگراداروں سےغیرقانونی این اوسی حال کی ۔ ریفرنس کے مطابق ملک ریاض نے 5ہزار 228 کنال زمین کی غیرقانونی این او سی حاصل کیا ، ہاوسنگ سوسائٹی نے 4ہزار کنال پرسرکاری درختوں کی کٹائی کی ، نیومری پراجیکٹ گالف سٹی کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت راولپنڈی میں دائرکیا گیا۔ محکمہ جنگلات کی اراضی ،مانگاہ، سالکھیتراوردیگرموضعات کے شاملات شامل ہیں۔ ملک ریاض نے محکمہ مال ،محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے شاملات پرقبضہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں