167

سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاری


ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاری، وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری منظوری کے لیےوفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی، رمضان ریلیف پیکج کےتحت39لاکھ خاندانوں کونقد رقم دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیکج کےتحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزارروپےکی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کا تخمینہ20 ارب50 کروڑ روپےلگایا گیا ہے۔ رمضان پیکج کےلیے10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کےبجٹ سےفراہم کرنے کی تجویز ہے۔ رمضان پیکج کے لیے2 ارب روپے بی آئی ایس پی کے بجٹ سےدینےکی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کےلیے8 ارب50 کروڑ روپےفراہم کرےگی۔ اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں