
بجلی صارفین کےلئے اچھی خبر ،،، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ۔27 فروری کو سماعت کے بعد نیپرا حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی۔ ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی ۔جنوری 2025ء کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی ۔ ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔
63

