106

وزارت خزانہ اور ماتحت اداروں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف


وزارت خزانہ اور ماتحت اداروں میں 26 ارب 69 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، یہ انکشاف آڈٹ رپورٹ سال 2023.24 ء کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ذمہ داروں کا تعین اور ان کیخلاف کارروائی سفارش بھی کر دی۔ صدر پاکستان کی ہدایت پر ہاؤس بلڈنگ اور موٹر کار ایڈوانس کیسز پر سپیشل سٹڈی کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی آفسز کراچی ،کوئٹہ نے 9 ارب روپے کے ایڈوانسز جاری کئے۔ ان میں سے دو ارب 48 کروڑ روپے ہارڈ شپ کوٹہ کے تحت ایڈوانس دیا گیا۔ ہاؤس بلڈنگ اور موٹر کار ایڈوانس جاری کرنے میں قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ اے جی پی آر کی دو رکنی کمیٹی کی اجازت لئے بغیر فنڈز جاری کر دیئے گئے ۔وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج میں بھی اربوں روپے مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج پر 4 ارب 99 کروڑ روپے سبسڈی خرچ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں