58

مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے،صدر زرداری


اسلام آباد میں صدر مملکت نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اوراستحکام سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی شراکت داری پر زور دیا۔صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی کے لئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔انہوں نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے، قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعاون کے مواقع پیدا کرے۔صدر زرداری نے کہا کہ قیادت لوگوں کی فلاح اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے کام کرے، اور لوگوں کو مشترکہ وژن کے گرد متحد کرے۔انہوں نے کہا کہ قیادت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ترغیب دے، دیرپا تبدیلی لانے کے لیے تقسیم اور خوف کی بجائے تعاون اور امید کو فروغ دینا ہوگا۔ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا، صدر مملکت کو اغراض و مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں