110

پہلے روزہ اورعید کب ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی


نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا،ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل،28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ،7 ڈگری،ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا،شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے،
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں