
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی خان، ٹانک، ساؤتھ وزیرستان کے سیشنز ججز کیساتھ ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ناسازگار حالات میں کام کرنے والے عدالتی افسران ہماری اولین ترجیح ہیں، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔عدالتی افسران کیلئے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا، قیدیوں کے مسائل سنے، اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا۔
64

