
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال جلد شروع ہونے کا امکان۔ امریکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا ۔ امریکی صدر کے قریبی ساتھی جینٹری بیچ کے بیٹے جونئیر جینٹری بیچ بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور پاکستان کی معیشت پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ کا ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق فریم ورک بنانے پر زوردیا گیا۔
158

