
زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،، ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا، پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا، جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی، پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا ہے۔ فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے انکے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔۔۔
56

