
سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی ۔۔ ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا۔ تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔۔ پالیسی دستاویز کے مطابق مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر کی جانب سے دائر ہوگی، کسی مقدمہ میں جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں فوری سماعت کی وجہ کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا، پالیسی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ دائر ہوسکے گی۔
63

