99

عدالتوں میں 4457 ارب روپے کے 2 لاکھ کے قریب مقدمات زیر التوا ہونے کا انکشاف


اعلیٰ عدالتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔۔ تقریبا ٹیکس سے متعلق 6 ہزار مقدمات زیر التواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر کی عدالتوں میں اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مشکلات درپیش ہیں۔ سپریم کورٹ کی ٹیکس مقدمات کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آگئیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے ایک اجلاس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ تقریبا دو ہزار کیسز مختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں حکم امتناع جاری کیے جا چکے ہیں، سپریم کورٹ کمیٹی کی کی جانب سے تجویز سامنے آئی ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایف بی آر اور دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جا سکے۔ سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل قائم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں