
عالمی ادارے سے اگلی قسط کا حصول ،،،آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں ۔ آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کی چوری روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد پراپرٹی بارے اقدامات ہوگا، اتھارٹی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزائیں اور جرمانے کر سکے گے، اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گی، اتھارٹی 3 سال تک قید کی سزا دینے کا اختیار مل سکتا ہے، اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی، ذرائع کے مطابق اتھارٹی کو غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سے 5 لاکھ روپے جرمانے ہو سکے گا، ریگولیٹری اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکے گی، مطلوب دستاویز فراہم نہ کرنے پر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔
81

