45

فروری میں مہنگائی میں مزید کمی، 1.5 فیصد ریکارڈ


فروری میں مہنگائی میں مزید کمی، 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان شماریات بیورو نے فروری کیلئے افراط زر کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔رپورٹ کے مطابق فروری 2025 میں جنوری کے مقابلے میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ایک ماہ میں تازہ پھلوں کی قیمت میں 14.9 فیصد کا اضافہ ہو گیا ۔ چینی 9 فیصد، مکھن 5.6 فیصد مصالحہ جات 1.6 فیصد مہنگے ہو گئے۔مشروبات، گھی، گوشت، چاول اور کوکنگ آئل مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں ٹماٹر 56.7 فیصد ،پیاز 31.4 فیصد، آلو 20.1 فیصد، تازہ سبزیاں 16.7 فیصد اور انڈے 14.2 فیصد سستے ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں