107

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا


بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر اپنے چار نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ فوکل پرسنز میں وکلاء نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں