54

آئی ایم ایف کا حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ


آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ اقتصادی اصلاحات پر مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے مختلف سیشن ہوئے جن میں رائٹ سائزنگ اور ٹیکس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع کے مطابق عالمی ادارے نے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا۔ اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد پر زور بھی دیا گیا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں کا پلان بھی طلب کر لیا۔ ایف بی آر کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور رسک امپرومنٹ پلان کے تحت اقدامات پر زور دیا گیا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو بڑے شہروں میں ٹیکس نیٹ سے باہر بڑے ریٹیلرز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ہائی رسک کیسز سے ریکوری کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم کے سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اسلامک بینکنگ کے اقدامات اور طریقہ کار پر آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا گیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں