69

36 افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی


ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں36 افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 19، پولیس سروس کے 8 اور فارن سروسز کے 9 افسران شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیم اجمل چودھری ، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر، محمد عمیر، سید عطاء الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب ترقی پانے والوں میں شامل۔ معین الدین وانی، داود محمد، شکیل احمد، سعدیہ ثروت، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز، زاہد اختر زمان، نبیل احمد اعوان، احمد رضا بھی شامل ہیں۔ پولیس گروپ کے بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فارق مظہر، عمران یعقوب، عبدالخالق، زبیر ہاشمی، شہزاد سلطان، محمد طاہر شامل ہیں جبکہ فارن سروس کے احمد نسیم وڑائچ، رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار احمد، رضوان سعید شیخ، سید احسن رضا شاہ، فیصل نیاز ترمزی، نبیل منیر، ثقلین سیدہ، شفقت علی خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں