
چیف جسٹس پاکستان سے ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، جبکہ وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ گیا، اعلامیہ کے مطابق وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس نے تجویز دی کہ معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر بار کا بھی دورہ کریں گے۔
89

