61

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسلام آباد کیپٹل ٹیر یٹری گورنمنٹ بنانے کی سفارش


وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے بڑی سفارش کر دی ،،، سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسلام آباد کیپٹل ٹیر یٹری گورنمنٹ بنائی جائے۔ اسلام آ باد کی منتخب اسمبلی ہوگی جس کے نمائندے براہ راست منتخب کئے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے پاس وزارت داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے سبجیکٹس نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا۔ میئر اسمبلی کو جوابدہ ہوگا۔ آئی سی ٹی کے محکمے صو بائی محکموں کی طرز پر ہوں گے۔ وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کرنے کی سفارش کرتےہوئے کہا کہ وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے۔ چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہوگا۔ آئی جی پولیس ہونگے۔ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے۔ سب کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ تیار کرلی ۔سب کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سب کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت قائم وزارتی کمیٹی کو دے گی ۔عبوری انتظام کیلئے وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر صدر مملکت آئین کے تحت حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔ عبوری رپورٹ بیرسٹر ظفر اللہ کی سر براہی میں قائم سب کمیٹی نے تیار کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں