
سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہوئے تین خوارج کوجہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
57

