
وفاقی کابینہ تو 50 سے تجاوز کر گئی مگر اب وزرا کو ٹھہرایا کہاں جائے؟ وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی رہائشگاہوں کا مسئلہ وزیراعظم ہاوس پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق منسٹر انکلیو میں رہائش گائیں کم پڑنے پر ہاوس رینٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منسٹر انکلیو میں 33 بنگلے، 12 میں سے 6 فلیٹس قابل استعمال ہیں۔ مشیروں اور معاونین خصوصی کو پرائیویٹ رہائش رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے ہاوس رینٹ کی مد میں حکومت ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرے گی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کئی وزراء نے من پسند رہائش لینے کے لئے دباو ڈالنا شروع کر دیا ۔ منسٹر انکلیو کے بنگلے وفاقی وزراء اوراہم وزارء مملکت کو دیئے جائیں گے۔
78

