
امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے جلد رابطہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچائیں گے۔پی ٹی آئی کل کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران جے یو آئی کو احتجاج میں شریک کرنا چاہتی ہے ،پی ٹی آئی عید کے بعد اہوزیشن اتحاد کی طرف سے مشترکہ تحریک چلانا چاہتی ہے۔۔
58

