55

شہباز،بلاول ملاقات، حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پی پی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے، شر کا نے حکومی معاشی پالیسیوں اور ان کے نتیجے میں ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم و انکی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اور حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا ٰیقین دلایا۔ وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازع کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دئیے۔ ضلع کرم میں امن وامان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پی پی پی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں