52

اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین تلخ کلامی


اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔ علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی زمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر زمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا ہے۔ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا، پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔ علیمہ خان نے شکوہ کیاکہ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ کتابیں مل رہی ہیں، علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیاکہ آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں، جواب میں وکیل نے نفی میں جواب دیا۔علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔ جسپر نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا،ہم جیلیں بھگت کرآئے،ہم پر پرچے ہوئے ہیں، موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑسائیڈ پر لے گئے۔۔ علیمہ خان سمیت بہنوں نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں