
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی گرانٹ سے ترکیہ اور شام کو فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجنے کا انکشاف، آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ
اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں، عمر ایوب نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی، ثنا اللہ مستی خیل بولے ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ آگے خیرات کر رہے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ اے ڈی بی کی وہ گرانٹ سیلاب متاثرین کیلئے تھی، اس وقت جو سامان ہمارے پاس تھا ہم نے اس سے زیادہ سامان بھیجا، شازیہ مری نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دوست ممالک کی مدد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ اپنے لیے گرانٹ کی رقم سے مدد کر رہے ہیں، چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نےکہا کہ گرانٹ کی یہ رقم واپس حاصل کر لی ہے، کمیٹی نے این ڈی ایم اے سے معاملے پر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔سال 2023ء میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی عمارت تعمیر کرنے کے ٹھیکے میں کرپشن کا بھی انکشاف ہوا ہے جس سے این ایل سی کو 18 کروڑ 99 لاکھ کا نقصان پہنچا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ یہ کون سی بڈنگ تھی جو آپ اوپن بڈنگ سے نہیں کرا سکتے تھے؟ آخر اس عمارت میں کون سا میزائل بننا تھا جو بڈ اوپن نہیں کی گئی؟آڈیٹرز نے کہا کہ ہم صرف یہ سوال اٹھا رہے کیا یہ دو کمپنیاں ہی تمام منصوبے بنانے کے اہل ہیں؟
59

