55

شوگر ملز کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،محمد اورنگزیب


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوگر ملز کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت مختلف ادارے شوگر ملز کی خریدو فروخت کی نگرانی میں تعاون کررہے ہیں۔ اسلام آبادم ین وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کاکہنا تھاکہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو گزشتہ ہفتے ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ہمیں فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ میں 52 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ 2025ء میں معاشی اشاریوں میں مزید بہتری متوقع ہے، ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ سسٹم قائم کردیا ہے، شوگر ملز کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے جدید نظام بروئے کار لایا جارہا ہے، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت مختلف ادارے شوگر ملز کی خریدو فروخت کی نگرانی میں تعاون کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، تمام پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چینی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات تاریخ میں پہلے کبھی نہیں لئے گئے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں