48

وزیراعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے


زرائع کے مطانق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہونگے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔ مختلف شعبون میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں