42

منگلا اور تربیلا ڈیم پانی کا ذخیرہ ختم


ملک کے دونوں بڑے ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے، منگلا اور تربیلا ڈیم پانی کا ذخیرہ ختم، قابل استعمال پانی ختم ہوگیا، نہری پانی کا شارٹ فال 60 فی صد تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔۔ بالائی اور وسطی پنجاب کے علاقوں کی فصلیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ جہلم ،خوشاب،حافظ آباد گوجرانوالہ ،چنیوٹ کے علاقوں میں نہری پانی کا شارٹ فال 60 فی صد تک جانے کا امکان ہے۔ یکم اپریل تک منگلا اور تربیلا ڈیمز ڈیڈ رہنے کا امکان ہے، ارسا ذرائع کے مطابق ڈیمز سے پانی کا اخراج بند کر دیا گیا ہے ، ملک کا درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کا عمل شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں