43

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم شہبازشریف نے مشاورت شروع کر دی۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکرایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی ۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی ۔ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔ پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے ۔ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں