
پارلیمنٹ سے وفاقی وزراء کے غائب رہنے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا ہےکہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر حاضری کو تشویش ناک مسلئہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہاکہ معاملہ فوری حل طلب ہے۔ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔ آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی زمہ داری ہے۔
59

